محسن
بدھ , 30 اگست 2023ء
(64) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی کے نواح میں دوران لڑائی جھگڑا
ہونے والی فائرنگ سے ایک راہگیر بچی سمیت 2افراد زخمی ہو گئے - تفصیل کےمطابق پولیس
تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ گھڑیالہ ولٹویا میں چونسٹھ سالہ مشتاق جٹ اور علی شیر جٹ
کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر علی شیر نے فائرنگ کر دی جس سے چونسٹھ سالہ
مشتاق کو پیٹ میں فائر لگنے سے زخمی ہونے کے علاوہ پچپن سالہ راہ گیر رزاق ولد عنایت
جٹ ، سولہ سالہ علیشاءبھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے زخمیوں کو علاج
معالجہ کےلئے تحصیل ہیڈکواٹر پتوکی پہنچا دیا گیا -