محسن
منگل , 18 اپریل 2023ء
(29) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : الہ
آباد کی رہائشی چودہ سالہ گھریلو ملازمہ کو پالتو کتے نے نوچ ڈالا چودہ سالہ بچی
شدید زخمی ہوگئی - مالک نے زخمی حالت میں گھر بھیج دیا - تفصیلات کے مطابق الہ
آباد کی رہائشی چودہ سالہ بچی لاہور کے علاقے نجی سوسائٹی میں پولیس افسر کے گھر
کام کرتی تھی گزشتہ روز پولیس افسر کے پالتو کتے نے بچی
پر حملہ کر دیا اور نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا
- مالکان نے بچی کا علاج کرانے کے بجائے شدید زخمی حالت میں الہ آباد اس کے
گھر بھیج دیا -