محسن
جمعہ , 28 اپریل 2023ء
(48) لوگوں نے پڑھا
پتوکی
: پتوکی کہنہ روڈ پر کھڑا سیوریج کا گندہ پانی اور گندگی کے ڈھیروں سے تعفن
اور بیماریاں پھلینے لگیں ، لوگوں کا مین روڈ سے گزرنا محال بن گیا - مین کہنہ روڈ
جہاں روزانہ سینکڑون گاڑیوں اور ہزاروں لوگ گزرتے ہیں ، جبکہ فیضان طیبہ روڈ ،
زاہد ہاؤسنگ سکیم ، پرانی منڈی پتوکی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر سیوریج کا پانی کھڑا ہوتا ہے جبکہ شادمان
کالونی اور سبز منڈی پتوکی سمیت دیگر
جگہوں پر گندگی کے بڑے ڈھیروں کی وجہ سے شہریوں کو عید کے موقع پر بھی پریشانی کا
سامنا رہا - سماجی تنظیم فیضان طیبہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور دیگر لوگوں نے ڈپٹی
کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ سیوریج سسٹم
بحال کروایا جائے تا کہ لوگوں کی پریشانی ختم ہوسکے -