محسن
ہفتہ , 10 جون 2023ء
(36) لوگوں نے پڑھا
چھانگا مانگا : کوٹ وٹواں
چھانگا مانگا کی رہائشی تیرہ سالہ لڑکی الف سے تین اوباشوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی
، متاثرہ لڑکی گھر کے قریب فصلوں میں رفع حاجت کے لیے گئی تو ملزمان نے لڑکی کو پکڑ کر زیادتی کا
نشانا بنا ڈالا ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے میڈیکل میں گردن اور دیگر
حصوں پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق کی ، پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر
کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے
کا مطالبہ، ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئیے ٹیم
تشکیل دے دی ہے -