محسن
منگل , 29 اگست 2023ء
(73) لوگوں نے پڑھا
کوٹ ر ادھاکشن: شہر اور گردونواح میں
دودھ فروشوں کی اجارہ داری ، دودھ فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے پاوڈر سے تیار کردہ دودھ 170 سے لیکر 190 روپے
تک فروخت ہورہا ہے نا قص دودھ سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے - پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہ جبکہ دودھ
فروشی کے اور ڈیری فارم مالکان اور ہول سیل دودھ فروخت کرنے والوں کو ناقص اور غیر معیاری دودھ اپنی من مرضی کے ریٹس
پر فروخت کرنے کی کھلی چھٹ دی رکھی ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، فوڈ اتھارٹی،
محکمہ صحت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے -