محسن
ہفتہ , 10 جون 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور کے نواح کوٹ نظام دین
خاں نول کے رہائشی مضر صحت اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیپاٹائٹس ، کینسر
اور دیگر جان لیوا بیماریوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ اور
سیاستدانوں نے مجرمانہ طور پر آنکھین بند کر رکھی ہیں اہل علاقہ نے ارباب اختیار
سے فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے - تفصیلات کے مطابق
قصور شہر کے نواح کوٹ نظام دین خان نول میں پینے کے صاف پانی کی سہولت نہ ہونے پر
اہل علاقہ صحت کے حوالے سے اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے - آلودہ پانی سے
اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد مختلف موذی امراض ہیپاٹائٹس ، کینسر سمیت دیگر خطرناک
بیماریوں میں تشویشناک حدتک عام ہورہی ہیں -