محسن
جمعہ , 16 جون 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
قصور : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت
ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر
زراعت لاہور ڈویژن شیر شیراوت ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اکرم طاہر، ضلعی
صدر نمبرداران ایسوسی ایشن ملک خرم نصراللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، واٹر مینجمنٹ
، ایکسئین ایری گیشن ، کسان اتحاد کے عہدیداران سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران
نے شرکت کی - اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری نے متعلقہ
افسران کو ہدایت کی کہ کپاس کاشت کرنے والے کسان بھائیوں کی بھرپور طریقے سے
رہنمائی کی جائے - کسانوں کیلئے کھاد ، بیج و ادویات کی سرکاری نرخ ناموں پر فراہمی
کو یقینی بنایا جائے۔ غیر معیاری کھاد اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیساتھ
آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں -