محسن
پیر , 20 مارچ 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
قصور کے نواح علاقے میں ملزمان نے
خواجہ سراء کو اغواء کرنے کے بعد اجتماعی
زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا – تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء نے پولیس تھانہ کنگن پور
میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزمان مجھے شادی کے فنکشن کے لیے الہ آباد سے لے کر آئے ، فنکشن
ہونے پر ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مجھے اغواء کیا اور قریبی فصلوں میں لے گئے اور
فنکشن سے اکٹھی ہونے والی رقم لوٹنے کے
بعد زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا – پولیس تھانہ کنگن پور نے نامزد
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی -