محسن
پیر , 22 مئی 2023ء
(140) لوگوں نے پڑھا
کھڈیاں خاص : کھڈیاں خاص میں گیس کی
جبری لوڈ شیڈنگ جاری ہے - دن کے مختلف اوقات میں بغیر کسی اطلاع کے کئی کئی گھنٹوں
تک گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے خواتین کو کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا
ہے - علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے گیس کا پریشر کم کر دیا جاتا تھا مگر اب تو
گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے - انہوں نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ فی
الفور ختم کرنے اور پریشر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے -