محسن
منگل , 04 جولائی 2023ء
(82) لوگوں نے پڑھا
قصور : شہر میں خود ساختہ مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی ،
دکانداروں نے شہریوں سے من پسند ریٹس وصول کرنا شروع کر دئیے - تفصیلات کے مطابق
دکاندار سبزیاں ، پھل اور دیگر اشیا خورونوش اپنے من پسند ریٹوں پر فروخت کر رہے
ہیں ، جبکہ ضلعی انتظامیہ دکانداروں سے سرکاری ریٹس پر عمل کروانے میں بالکل ناکام
نظر آرہی ہے - شہریوں کی کثیر تعداد نے اس
حوالے سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لوگ مہنگائی کی وجہ سے
پہلے ہی پسے ہوئے ہیں اوپر سے دکانداروں نے چور بازاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں - شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے کا
مطالبہ کیا ہے -