محسن
ہفتہ , 25 فروری 2023ء
(120) لوگوں نے پڑھا
ضلع قصور کے کالجز نے ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کے مختلف مقابلہ
جات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژن کی سطح پر کالجز کے درمیان
مختلف مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔ ضلع قصور کی گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور کی ٹیم نے
کبڈی ، گورنمنٹ پتوکی گریجو ایٹ کالج کی ٹیم نے فٹبال ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج
مصطفی آباد کی ٹیم نے ریسلنگ جبکہ اتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجو ایٹ
کالج پتوکی ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفی آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ہائیر
ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقدانعامات کا
اعلان کیا گیا ۔