محسن
جمعہ , 10 مارچ 2023ء
(63) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد میں کھاد کی قلت اور بجلی
کی اوور بلنگ کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا ، قصور، دیپالپور روڈ کو بلاک کردیا ،
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، کسان ٹریکٹر اور موٹرسائیکلوں پر بھی سورا تھے –
مرکزی قائدین کسان اتحاد چودھری اختر ضیا ، محمد لوط ، محمد احمد ودیگر نے کہا کھاد
کنٹرول ریٹ پر نہ ملی اور اوور بلنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں ہڑتال
کرنے پر مجبور ہونگے – اسسٹنٹ کمشنرچونیاں محمد عامر بٹ کی کسانوں کے مطالبات جلد
حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا -