محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(41) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور کے گردونواح میں ڈکیتی کی
مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل
فونز ، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا - تفصیلات کے مطابق شاہد پرویز نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں
اطلاع دی کہ کوٹ حلیم خان کے علاقہ میں دو کس نے گن پوائینٹ پر 1 لاکھ نقدی اور
موبائل فون چھین لیے - لیاقت علی نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی کہ چار کس
نے 20 ہزار روپے نقدی ، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چھین لیے - پولیس مصروف کاروائی ہے
-