محسن
اتوار , 12 فروری 2023ء
(232) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور
کے علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال بنایا – تھیلیسیمیا
کے مریض بچوں کے لیے جو کل ایک خواب تھا وہ آج حقیقت بن گیا – احمد بچے کا خواب
تھا کہ کنگن پور میں تھیلیسیمیا ہسپتال بنے خواب تو پورا ہوگیا لیکن خواب دیکھنے والے اس دنیا
میں نہ رہا – تھیلیسیمیا مریض بچوں کا
یہاں مفت علاج ہوگا - تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ لگوانے کے لیے پہلے لاہور جانا
پڑھتا تھا لیکن کنگن پورکی محنتی عوام نے اس ہسپتال کو بنا کر تھیلیسیمیا کے بچوں کو
نئی زندگی دی – ہسپتال کو بنانے کے لیے دو سال کا وقت لگا – تھیلیسیمیا کی ٹیم نے
بہت محنت کر کے اس ہسپتال کوبنایا اس ہسپتال میں دنیا کی مہنگی ترین مشینیں موجود ہیں
جوتھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے کام کر رہی ہیں -