محسن
پیر , 07 اگست 2023ء
(52) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور اور اس کے گردونواح میں وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو بزور
اسلحہ شہریوں کو یرغمال بنا کر نقدی موٹرسائیکلز موبائل فون سمیت لاکھوں کے سامان
سے شہریوں کو محروم کر دیا - وسیم نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی کہ کھارا روڈ
کے علاقے میں تین کس نے گن پوائنٹ پر 30 ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا -
طیب نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی کہ بائی پاس کے قریب دوکس نے اسلحہ کے زور پر
مجھ سے دو عدد موبائل فون ، لیپ ٹاپ و دیگر سامان لوٹا لیا -