محسن
پیر , 06 مارچ 2023ء
(72) لوگوں نے پڑھا
قصور پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات،
تھانہ صدر قصور پولیس نے لاپتہ ہونے والے
10 سالہ دانیال کو مسلسل محنت کے بعد تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا، والدین
اور اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا -
تھانہ صدر قصور کے علاقہ علی پارک کے
رہائشی یوسف نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا لاپتہ ہو گیا ہے - ڈی ایس پی خالد اسلم ہمراہ ایس ایچ او صدر قصور
ادریس جدھڑ بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچے ۔ تھانہ صدر پولیس نے فوری مقدمہ درج
کیا، مساجد میں اعلانات کروائے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، بچے کی تصویر سوشل
میڈیا پر وائرل کی ۔ پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے
ہوئے دانیال کو مسلسل محنت کے بعد باحفاظت برآمد کر لیا - والدین نے فوری ریسپونڈ پر قصور پولیس کا شکریہ
ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں -