محسن
پیر , 08 مئی 2023ء
(95) لوگوں نے پڑھا
قصور شہر قصور اور گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ
اور دہی کی فروخت جاری دوکاندار جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں جبکہ ضلعی
انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ
گئی - باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں
فروخت کیا جاتاہے - شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام قصور شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا
جائےگا۔ اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں شہریوں نے ڈی سی قصور سے
ناقص دودھ دہی فروخت کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔