محسن
جمعہ , 17 فروری 2023ء
(35) لوگوں نے پڑھا
قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت
3 افراد جاں بحق،دو زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی
علاقے گھنیکی پھاٹک کے قریب نامعلوم تیز رفتاربس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل
ڈالا جس کے نتیجہ میں 25سالہ حاکم علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 32سالہ
اکبر،20سالہ ندیم اور 30سالہ اکرم زخمی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122کی
امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں‘نعش اور زخمیوں کوطبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل
کردیا۔