محسن
پیر , 20 مارچ 2023ء
(59) لوگوں نے پڑھا
پانچ مختلف مقامات سے پانچ لڑکیوں کو
اغواء کر لیا گیا - تفصیلات کے مطابق میاں
کے موڑ کے رہائشی نے پولیس تھانہ سٹی
پھولنگر کو بتایا کہ میری بیوی اور اکیس سالہ
بیٹی گھر میں موجود تھیں - میری بیوی
بازار سے سودا سلف لینے کے لیے گئی تو میاں کے موڑ کے رہائشی نوازش علی ڈوگر اپنے
دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کار پر آیا اور زبردستی گن پوائنٹ پر میری بیٹی کو اغواء
کر کے لے گیا، کوٹ فتح دین خاں قصور کے رہائشی وسیم احمد نے پولیس تھانہ اے ڈویژن
قصور کو بتایا کہ میری سولہ سالہ بیٹی
کالج پڑھنے کے لیے گئی جو واپس نہیں آئی شک ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے اسے
اغواء کر لیا - سرائے مغل کے رہائشی عطاء
اللہ ولد شاہ محمد نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ میری پینتیس سالہ بیوی گھر سے باہر دکان پر سودا سلف لینے کے لیے گئی
جسے نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا - کھارہ کے رہائشی الیاس خاں نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میری
ستائیس سالہ بیٹی میر کالونی مصطفی آباد میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ امیر کالونی
کا رہائشی میرا داماد آصف ولد جمعہ خاں مئیو جو کہ میری بیٹی پر اکثر تشدد کرتا
رہتا تھا وقوعہ کے روز میری بیٹی کو زبردستی کسی نامعلوم جگہ پر لے گیا - ملزم نے سلامت پورہ کے رہائشی طارق محمود ولد
منظور احمد کی سترہ سالہ ہمشیرہ کو اغواء
کر لیا - پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کہ کارروائی شروع کردی -