محسن
جمعہ , 03 مارچ 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد
حسن کلیانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دنیا بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی انٹر نیشنل
سول ڈیفنس ڈے 2023 بھرپور طریقے سے منایا
گیا - نجی کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
جنرل محمد جعفر چوہدری ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمد
، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور دیگر نے شرکت
کی ۔ اس موقع پر مقررین نے سول ڈیفنس ڈے کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے سول ڈیفنس
قصور کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیٹیکٹنگ
سسٹمز کو عملی طور پر لگایا جائے اور اس کی ٹریننگ حاصل کی جائے -