محسن
جمعرات , 22 جون 2023ء
(98) لوگوں نے پڑھا
قصور : ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف سخت
کاروائی کا فیصلہ ، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی
کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے ضلع میں غیر قانونی سیل پوائنٹس کی روک تھام کے لیے
دفعہ 144 لگادی ہے - ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی مویشی منڈیوں میں ہی صرف
جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی- ضلع بھر میں جہاں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں -
ان میں نیو پائی پاس ، کھڈیاں خاص ریلوے پھاٹک ، تحصیل پتوکی نزد منڈی سٹاپ بینک ،
چھانگا مانگا روڈ پر مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور اس کے علاوہ غیرقانونی
مقامات پر جانوروں کی فروخت پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی -