محسن
جمعہ , 24 فروری 2023ء
(74) لوگوں نے پڑھا
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کمادکی کھوری کو
جلاکر تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اگر اس میں گھوڑا مکھی کا طفیلی کیڑا
موجودہوتو پھرکھوری جلانے سے اجتناب کریں یا کھوری کھیت سے باہر رکھ لیں اوربعدمیں
بکھیردیں نیزاگرکھیت میں بوردکا حملہ ہو تو فصل میں دانہ دار کیڑے مار ادویات ڈالیں
اور سپرے ہرگزنہ کریں ورنہ فائدہ مند کیڑے ہلاک ہوجائیں گے اور اگر بور کی وجہ سے
مونڈھی نہ رکھنی ہوتو کھیت میں 31مارچ سے پہلے ہل چلا کر مڈھ اکھاڑدیں -