محسن
بدھ , 15 فروری 2023ء
(71) لوگوں نے پڑھا
قصور: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گنے
کی بہاریہ فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے
اورکہا ہے کہ کمادکی کاشت کے لئے ہموار زمین میں گہرا ہل چلاکر مناسب تیاری کے بعد
سہاگہ لگایاجائے اور پھر رجرکے ذریعے 10 سے 12انچ کی گہری کھیلیاں چار فٹ کے فاصلے
پر بنائی جائیں اوران میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں
میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سپرے آپس میں
ملے ہوئے ہوں جس کے بعد ان کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے اور بیج پر مٹی
ڈالنے میں احتیاط کی جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم
طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار موجودہ صورتحال میں سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ
یا پاؤں سے مٹی ڈالیں اورہلکاساپانی لگادیں نیزمناسب وقفہ پر جب کھیلیاں خشک ہوجائیں
تو دوبارہ پانی لگادیں اس طرح کماد کے اگنے تک حسب ضرورت پانی لگاتے رہناچاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار لینے کے لئے سیاڑوں کا درمیانی فاصلہ 4فٹ ہوناچاہئیے
تاکہ کھلے سیاڑوں میں پودوں کو روشنی‘ہوا اور غذائیت وافرملتی رہے۔انہوں نے بتایا
کہ ہل‘ترپھالی سے توڈی و نلائی کی جاسکتی ہے اورآسانی کے ساتھ مٹی چڑھائی جاسکتی
ہے اس طرح وقت اور اخراجات کی بچت ہوتی ہے اورحسب ضرورت پانی کی کمی کرکے فصل کو
گرنے سے بچایاجاسکتاہے۔\378