محسن
جمعرات , 16 فروری 2023ء
(87) لوگوں نے پڑھا
قصور : کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں
لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار قلموں
کی ترقی کے لیے انیہں گیلی ریت یا مٹی میں
گڑھا کھود کر 10 سے 15 دن زمین میں الٹا کر کے دبا دیں اور زمین کو اچھی طرح تیار
کر کہ اس میں ایک بوری ٹی ایس پی اور ایک ایس پی اور ایک بوری امونیم سلفیٹ کھاد ڈال کراسے زمین میں اچھی طرح ملادیں
تاکہ زمین کی پیداوار کو بہترین بنانے کے لیے مدد مل سکے - ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ( قصور
) نوید امجد نے اے پی پی
کو بتایا کہ فروری میں گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے پودے کی بروقت ترقی یقینی
ہوجاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا مقروہ وقت میں پھول دینا شروع کردیتا ہے -