محسن
جمعرات , 23 فروری 2023ء
(47) لوگوں نے پڑھا
ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ
زراعت (توسیع)قصورنویدامجد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل کی زیادہ سے زیادہ
کاشت کرکے بہتر پیداوار کے حصول سے بھاری مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں تائے پنجاب
90اور پی 40-7کی کاشت کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں‘تل کے بیجوں میں 50فیصد سے
زائدتیل اور 22فیصد سے زائدپروٹین ہوتی ہے جبکہ کھل میں 42فیصدپروٹین ہوتی ہے اس
کا تیل کھانے کے علاوہ ادویات، کنفکشنری اور روغنی نان کی تیاری میں بھی استعمال
ہوتاہے۔