محسن
منگل , 14 مارچ 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے تاجروں اور شہریوں نے کارڈیک سنٹر کو تحصیل ہیڈ
کوارٹر ہسپتال چونیاں میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن دیکھ کر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا
کہ محکمہ صحت، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نہ صرف تحصیل چونیاں بلکہ تین
اضلاع کے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے ساتھ سراسر زیادتی کر رہے ہیں - ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں پہلے ہی بہت
سہولیات کم ہیں ، ای این ٹی، آئی سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ پیرامیڈیکل
اسٹاف اور میڈیسن کی بھی کمی کا سامنا ہے ایک خود مختار کارڈیک سنٹر چونیاں کو ٹی
ایچ کیو ہسپتال میں ضم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے کارڈیک سنٹر میں دل کے مریضوں
کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہیں ہیں بجائے اس ہسپتال کو مزید ٹھیک کرنے کے اسے
ضم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے - سیاسی سماجی شخصیات اور دیگر راہنماؤں نے کہا
کہ اگر محکمہ صحت نے مذکورہ نوٹس واپس نہ لیا تو چونیاں کے تاجر اور عوام پر امن
احتجاج کا حق رکھتے ہیں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا
کہ وزیر صحت اور سیکٹری صحت کو مذکورہ نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدائت کی جائے۔