محسن
جمعرات , 16 فروری 2023ء
(77) لوگوں نے پڑھا
ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ( قصور ) نوید امجد نے
کہا کہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے اور مجموعی پیداوار کا 80 فیصد حصہ پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے – جبکہ پچھلے سال پنجاب میں 60 لاکھ
ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کا شت کا ٹارگٹ مقرہ کیا گیا تھا لیکن 22 سے 23 من ایکڑ پھٹی
اور 7 سے 8 من روئی سمیت 1 کروڑ گانٹھ کپاس کی پیداوار حاصل ہوئی لیکن اس بار بڑھتی
ہوئی ضروریات کے مطابق اضافہ ضروری ہے - انہوں نے اے پی پی کوبتایا کہ جڑی بوٹیوں
کا فوری تدارک نہ کیاگیاتو رواں سال کیلئے مقرر کردہ کپا س کی کاشت اور پیداوار کے
اہداف پورے نہ کئے جاسکیں گے-