محسن
جمعرات , 03 اگست 2023ء
(137) لوگوں نے پڑھا
قصور : محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو
ہدایت کی ہے کہ کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کے باعث فوری طورپر واٹر سکاٹنگ
کاعمل مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوزکی جائے۔ ڈپٹی
ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےاے پی پی کوبتایا کہ حالیہ مون سون
کی بارشوں کے باعث جن کھیتوں میں زیادہ پانی کھڑا ہوگیاہے اس کے نکاس کے لئے فوری
انتظام کیاجائے اور اگرکسی وجہ سے کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہیں تو کھیت کے ایک
طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کردیاجائے تاکہ کپاس کی فصل کو
تباہی سے بچایاجاسکے -