محسن
ہفتہ , 29 اپریل 2023ء
(74) لوگوں نے پڑھا
قصور : کنگن پور میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ
رک نہ سکا - تفصیلات کے مطابق کنگن پور میں
موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا شہری پریشان - چور آئے دن نئے نئے طریقوں سے موٹرسائیکل
چوریاں کر رہے ہیں - موٹر سائیکل چور بچے کو جھانسہ دیکر موٹر سائیکل چوری کر کے
لے گئے - اس سے پہلے بھی موٹر سائیکل چوری کا واقعہ پیش آیا لیکن سوشل میڈیا پر فوٹو وائرل
ہونے کے بعد چور موٹر سائیکل اسٹیشن کے سامنے رات کی تاریکی میں چھوڑ گیا تھا - لیکن چور کو پولیس ابھی تک گرفتار نہ کر سکی -