محسن
جمعرات , 13 جولائی 2023ء
(132) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : الہ آباد مین روڈ کنگن
پور گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا - جامع مسجد مزمل اور یوٹیلٹی سٹور
کے قریب اور مین کنگن پور روڈ قبرستان کے قریب کئی روز سے سیوریج کا گندا پانی
کھڑا ہوا ہے شہری اور راہگیر شدید پریشانی میں مبتلا - تفصیلات کے مطابق مین کنگن
پور روڈ نزد مسجد مزمل اور یوٹیلٹی سٹور کے قریب اور مرکزی قبرستان کے قریب کئی
روز سے گٹر لیگ ہونے کی وجہ سے مین سڑک کئی روز سے گںدے تالاب کا منظر پیش کر رہی
ہے - اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈپٹی کمشنر قصور میونسل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس
لیں -