پیر , 15 جولائی 2019ء
(272) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، الہ آباد اور گردو نواح میں ڈرگ انسپکٹر تحصیل چونیاں اور اے سی چونیاں کی جانب سے عطائیوں اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر تحصیل اور اے سی چونیاں نے الہ آبادو گردونواح میں عطائیت اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور کے خلاف سخت آپریشن کیا۔ دوران آپریشن پریکٹس ایلمینیٹ پرغفور میڈیکل سٹور ارزانی پور اور بغیر لائیسینس وقار میڈیکل سٹور الہ آباد کو سیل کر دیا۔ اس دوران متعدد میڈیکل سٹورز کو وارننگ بھی دی گئی۔ آپریشن کی اطلاع ملتے ہی گلی محلوں میں بیٹھے عطائی غائب ہو گئے۔بعد ازاں ڈرگ انسپکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کسی کو غیر قانونی پریکٹس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور عطائیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا۔ اہل علاقہ نے اس آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے۔