محسن
منگل , 08 اگست 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود اور چیف آفیسر ملک خالد محمود
کی ہدایات پر اسسٹنٹ ایم او آر چوہدری ذوالفقار علی کا علامہ اقبال روڈ پر قائم
ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن - شہری حلقوں کا خراج تحسین - تفصیلات کے مطابق
چوہدری ذوالفقار علی اسسٹنٹ ایم او آر کا انسپکٹر اور ٹیم کے ہمراہ علامہ اقبال
روڈ قائم ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری دوران آپریشن ٹی بی ہسپتال کے ساتھ
قائم ریڑھیوں کو دیوار کے ساتھ لگوا دیا اور دوکانوں کے باہر قائم ناجائز تجاوزات
کو ختم کروانا شروع کر دیا - اس موقع پر اسسٹنٹ ایم او آر چوہدری ذوالفقارعلی کا
بتانا تھا کہ شہر بھر میں قائم تجاوزات کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود اور
چیف آفیسر کی ہدایات پر کاروائیاں جاری رہیں گی -