محسن
پیر , 08 مئی 2023ء
(42) لوگوں نے پڑھا
قصور : ضلعی انتظامیہ گندم خریداری ہدف پورا کرنے میں نا کام ، ضلع
بھر میں قائم گندم خریداری مرکز ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے ، تفصیلات کے مطابق
ضلعی انتظامیہ کی سال 2023 /2024 کے لیے 75 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف
مقرر کیا - جس کے لیے ضلع بھر میں 23 چیک پوسٹ قائم کی گئی تا کہ کسانوں سے گندم
خریداری کو یقینی بنایا جاسکے لیکن نوے فیصد گندم کٹائی کا عمل مکمل ہونے کے باوجود
ضلعی انتظامیہ اس ہدف کو پورا کرنے میں مکمل نا کام ہوچکی ہے اور اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے کسانوں
کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہیں اور انہیں مبینہ حراساں کیا جا رہا ہے -