محسن
پیر , 03 اپریل 2023ء
(34) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی میں انتظامیہ کی مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی کے
باعث شہری سیوریج کے گندے پانی سے گزر کر اپنے پیاروں کی میتوں کو دفن کرنے پر
مجبور ہیں مگر انتظامیہ چپ ہے - کاشف چوک پرانی منڈی میں واقع تاریخی ٹھٹھہ
قبرستان کے باہر کئی کئی فٹ سیوریج کا پانی جمع ہے مگر انتظامیہ کے کانوں جوں تک
نہیں رینگ رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر انتظامیہ کو بار ہا بار یاد
کروانے کے باجود معاملہ جوں کا توں ہے -