جمعہ , 27 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

الہ آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق

الہ آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق
ہفتہ , 12 ستمبر 2020ء (182) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، رات گئے تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد میں ہوٹل پر بیٹھے افراد اور نامعلوم ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ سے راہگیر جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے ہوٹل اے ڈی پر رات گئے ہوٹل کے گاہک اور ہوٹل عملہ بمعہ گن مین موجود تھا کہ چند نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ شروع کر دی جس پر ہوٹل کے گن مین نے بھی جوابی فائرنگ کی تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس سے سڑک پر گزرنے والا قصور کا رہائشی جواں سالہ خلیل احمد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہوٹل انتظامیہ نے کال کرکے بذریعہ ریسکیو 1122 ہسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مگر خون زیادہ بہنے سے جانبر نا ہو سکا اور جانبحق ہو گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
  • قانون
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now