محسن
ہفتہ , 18 مارچ 2023ء
(66) لوگوں نے پڑھا
ایمان سائنس اکیڈمی چونیاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
ہوا - تقریب میں شہر کے نامور ماہرین تعلیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا – تقریب میں
مہمان خصوصی ایمان سائنس اکیڈمی کی سرابرہ زینب عزیز، ڈاکٹر عبدالمجید صائم ماڈل
سائنس کا لج ، عبدالماجد ماہر تعلیم سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی –
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا – تقریب میں ٹیسٹ سیشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ،
بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپس ، کیش
پرائز، دس لاکھ سے زائد سکالر شپ ، شیلڈز اور میڈلز سے نوازا گیا -