پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(283) لوگوں نے پڑھا
چونیاں میں پرانی غلہ منڈی میں آمدورفت دشوار ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں اور ناشتے کے ہوٹل والوں نے اپنی حدود میں اضافہ کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ صورتحال سڑک کے دونوں جانب ہے۔ عوام کا کہنا تھا انتظامیہ کو صورتحال میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ ناجائز قبضہ مافیا سے سڑک کو آزاد کرایا جائے۔