منگل , 15 ستمبر 2020ء
(274) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، آلہ آباد میں محکمہ معدنیات کے عملہ کی غفلت اور مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں ٹھیکیدار مافیا ریت چوری کرکے محکمہ کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کا ٹیکہ لگانے لگے۔ مقامہ انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں مختلف مقامات پر ریت کے کھڈوں سے ٹھیکیدار مافیا روزانہ کی بنیاد پر ریت چوری کرکے لے جانے لگے جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ متعدد مرتبہ شکایات کرنے کے باوجود اور رنگے ہاتھوں پکڑنے کے باوجود مقامی بااثر مافیا کی پشت پناہی پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔