محسن
ہفتہ , 01 اپریل 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : حکومت نے پہلی مرتبہ مستحق گھرانوں کو مفت آٹا کی فراہمی
یقینی بنائی ہے - تحصیل میں آنیوالے مستحق مرد و خواتین کو با عزت طریقے سے ایک لاکھ
سترہزار آٹے کے تھیلے دئیے جاچکے ہیں ، تحصیل کے 5 پوائنٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی
بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر
جاوید احمد نے کمیونٹی سنٹر چونیاں کے اچانک دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ ، معزور اور کمزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے -