محسن
جمعہ , 04 اگست 2023ء
(121) لوگوں نے پڑھا
قصور : ایلفا فاؤنڈیشن ورکنگ چلڈرن سینٹر
کی طالبہ عظمی نے میٹرک کے امتحان میں
نمایاں کامیابی حاصل کی ہے - جو سارا دن لوگوں کے گھروں میں کام کر کے کچھ ٹائم
نان فارمل سینٹر کو دے کر بغیر کسی ٹیوشن کے کے میٹرک میں 608 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی - اہل علاقہ نے
ایلفا فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور ایلفا فاؤنڈیشن کے چیف ایگز یکٹو آفیسر
سید جواد بخاری کا شکریہ ادا کیا - سید جواد بخاری نے کہا چائلڈ لیبر کے خاتمے کے
لیے غیر رسمی تعلیمی سینٹرز زیادہ بنائے جائیں کیونکہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کا واحد
حل نان فارمل ایجوکیشن ہی ہے -