محسن
پیر , 28 اگست 2023ء
(135) لوگوں نے پڑھا
قصور : برصغیر کے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 266
ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگئیں تاہم بابا جی
کے عقیدت مندوں کا ملک کے کونے کونے سے دربار پر آمد کا سلسلہ ابھی ابھی جاری ہے ،
بلھے شاہ کی تعلیمات اور شاعری کے ماننے والے دربار پر حاضر ہو کر قرآن خوانی ،
پھول پوشی اور ڈھول کی تھاپ پر چادریں چڑھا کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے
ہیں ، دربا پر جگہ جگہ سے آئے قوال بلھے شاہ کا کلام پڑھتے رہے - عرس کے پہلے روز
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری سمیت مختلف اعلی افسروں نے بھی
دربار پر حاضری دی -