محسن
منگل , 18 جولائی 2023ء
(59) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : سردار ہارون احمد علی و
دیگر ساتھیوں کا کوٹ سردار محمد منشاء ڈوگر پہنچنے پر شاندار استقبال ، سردار محمد
عباس ڈوگر نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا - تفصیلات
کے مطابق معروف کاشتکار سیاسی و سماجی راہنماء سردار وسیم ڈوگر کے چھوٹے بھائی
سردار محمد عباس ڈوگر کی خصوصی دعوت پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 179
سردار ہارون احمد علی ، بیرسٹر سردار تیمور احمد الحاج ملک صغیر احمد و دیگر
دوستوں کے ہمراہ کوٹ سردار محمد منشاء
ڈوگر مرحوم آف شہباز کے پہنچے جہاں ان کا برجوش اور والہانہ استقبال کیا
گیا -