محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(79) لوگوں نے پڑھا
قصور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و امیدوار
پی پی 175 قصور مہر لطیف نے کہا کہ ہماری مقروض ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں
ہو سکتی - باشعور عوام وفاق کی مضبوطی کے لیے نفاق ، نفرت اور منافرت کی سیاست کو
مسرد کر دیں گے نواز شریف اور ان کے حواری اپنے سیاسی گناہ چھپانے کے لیے چیف جسٹس
، سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی پر کیچڑ اچھالنا اور ان کیخلاف زہر اگلنا بند کر دیں نوے کی
دہائی سے اب تک نواز شریف کے بحیثیت وزیراعظم کسی چیف جسٹس اور آرمی چیف سے تعلقات
مثالی نہیں رہے- نواز شریف ہو یا آصف علی زرداری دونوں نے انپے انپے حواریوں پر
انحصار اور متنازعہ سیاسی و انتظامی اقدامات سے اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا یا
- جو لوگ عدالت عظمی پر حملے میں ملوث رہے ہیں وہ قوم کو پاکستان اور اخلاقیات کا
درس نہیں دے سکتے -