محسن
منگل , 28 فروری 2023ء
(146) لوگوں نے پڑھا
قصور : ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ
زراعت(توسیع) قصورنوید امجد نے کہا کہ ترشادہ پھل انسان کو کینسر، بلندفشار خون
اور کولیسٹرول جیسے امراض سے بچانے میں بھرپورکردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ انسانی
جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیداکرنے کا بھی باعث بنتے ہیں کیونکہ ترشادہ پھلوں کی
غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلاہے کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی
اوراے بلکہ فولاد فاسفورس اور چونابھی بڑی مقدارمیں پایا جاتاہے۔ لہٰذا ان کا
استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹامن سی اے وغیر ہ کے اصول کا موثرذریعہ ہے بلکہ یہ
قوت مدافعت میں بھی معاون ہے -