محسن
بدھ , 27 ستمبر 2023ء
(83) لوگوں نے پڑھا
مصطفی آباد/للیانی : گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفی آباد کے
کھلاڑیوں کی پہلے ہائیرایجوکشن پنجاب انٹرکالحیٹ سپورٹس مقابلوں میں نمایاں پوزیشن
حاصل کی - کھلاڑیوں کو مالا پہنا کر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار
استقبال کیا ، کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل
پروفیسر رشید احمد بھٹی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل
کر کے ہمارے کالج اور علاقے کا نام روشن کیا ہے ، ہم اپنے کھلاڑیوں سے توقع رکھتے
ہیں کہ وہ آئندہ اس سے بھی بہتر کھیل پیش کر کے پنجاب میں مزید بہتر پوزیشن حاصل
کریں گے - کھلاڑیوں نے بھی شاندار استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ
اور پرنسپل پروفیسر رشید احمد بھٹی کا شکریہ ادا کیا -