محسن
بدھ , 26 جولائی 2023ء
(89) لوگوں نے پڑھا
قصور : دریائے ستلج میں بہہ کر گونگا بہرہ شخص انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا - گونگا
بہرہ شخص انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا - پولیس تحفظ مرکز قصور کو ایک گمشدہ گونگا
پہرہ آدمی ملا جو اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر تھا - گمشدہ شخص نے اشاروں سے بتایا
کہ وہ ایک انڈین شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا ہے - پولیس
تحفظ مرکزکی طرف سے گمشدہ شخص کو کپڑے دئیے گئے اور کھانا کھلایا گیا - بعدازاں
گمشدہ شخص کی مہمان نوازی کے بعد ایدھی سنٹر لاہور منتقل کردیا گیا ہے -