محسن
منگل , 11 جولائی 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی شہر کے گنجان آباد
علاقوں میں سرعام نشہ فروخت ہونے لگا ، منشیات فروش نوجوانوں کی زندگیاں برباد کر
رہے ہیں ، ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں نشہ کرنے والے سرعام نظر آنے لگے - تفصیلات کے
مطابق شہر اور گردونواح میں منشیات فروش بے لگام ہوگئے - منشیات فروشوں کے ہاتھوں
نوجوانوں کی زندگیاں تک داؤ پر لگ چکی ہیں - شہر کے ویرانوں اور قبرستانوں میں
سرعام نشہ کرنے والے چرس ،افین سمیت آئس کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں مگر پولیس منشیات
فروشوں اور نشہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں -