محسن
بدھ , 31 مئی 2023ء
(42) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : ڈینگی مچھروں کی افزائش کو
روکنے کے لئے اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں - ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مچھر
مار سپرے استعمال کریں - ان خیالات کا اظہارریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو پتوکی
رابعہ خلیل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا - رابعہ خلیل کا کہنا تھا
ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گھروں کے اندر اور
باہر کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں گھروں کے قریب پانی کھڑا نہ ہونے دیں - ان کا مزید
کہنا تھا کہ مچھرے مار سپرے کا استعمال لازمی کریں رات کو سونے کے وقت مچھر دانی
کا استعمال کریں -