محسن
منگل , 21 مارچ 2023ء
(81) لوگوں نے پڑھا
دو مختلف مقامات میں گھریلو حالات سے پریشان ہو کر دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر موت کو
گلے لگانے کی کوشش کی - تفصیلات کے مطابق
کوٹ غلام محمد خاں قصو ر کا رہائشی خواجہ سراء اکیس سالہ صائم ریاض نے پریشانی سے
تنگ آ کر فرنائل کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جسے تشویش ناک
حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بلیر چک 46 کے رہائشی بیس
سالہ محمد عدیل ولد محمد رفیق مئیو نے گھریلو حالات سے پریشان ہو کر زہریلی گولیاں
کھا لیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کواٹر پتوکی منتقل کر دیا۔