محسن
پیر , 20 فروری 2023ء
(53) لوگوں نے پڑھا
گنے کا رس گردوں کے لیے فائدہ مند ہے اس
سے گردوں کی پتھری کے امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے جبکہ گردوں کے افعال میں بہتری آتی
ہے،گنے کا رس لذیزاور میٹھاہونے سے ہٹ کر یہ رس انتہائی فائدہ مند اورصحت کیلئے
سپرفوڈ سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن قصور
حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گنے کا رس جگرکو
مضبوط کرتاہے اوریرقان کاعلاج ثابت ہوتاہے،گنے کا رس کاربوہائیڈریٹس،پروٹینز، آرن،
پوٹاشیم اور دیگرغذائی اجزاء سے بھرپور ہوتاہے جوکہ اسے اچھا انرجی ڈرنک بنانے کیلئے
کافی ہے-